پیر 22 جون 2026 - 17:32
حزب اللہ اور مقاومت کو ختم کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا

حوزہ / شیخ نعیم قاسم نے کہا: امریکہ اور اسرائیل کا مقاومت، حزب اللہ اور خطے میں مقاومتی محاذ کو ختم کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مقاومت، حزب اللہ اور خطے میں مقاومتی محاذ کو ختم کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے اور تمام تر دباؤ، جنگ اور حملوں کے باوجود مقاومت آج بھی مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔

انہوں نے کہا: لبنان کے خلاف ہزاروں فضائی حملے کیے گئے لیکن دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ جارحیت شکست کھا چکی ہے اور اسرائیل مقاومت کو ختم کرنے کے اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا: ایران، حزب اللہ اور مقاومتی محاذ کو ختم کرنے کا منصوبہ شکست سے دوچار ہو چکا ہے اور اب خطہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جو امریکی ـ اسرائیلی منصوبے کی ناکامی کے نتائج کا مرحلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان شاءاللہ مقاومت باقی رہے گی اور لبنان کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ جاری نہیں رہ سکتا۔ ان کے مطابق لبنان کی خودمختاری اور قومی وحدت کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری نے کہا: لوگوں کو چاہءے کہ وہ قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور ملک کی تعمیر نو کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ لبنان دشمن کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور متحد ہو سکے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا: ہمیں ایران کی طرف سے مضبوط پشت پناہی حاصل ہے جس نے (اپنے معاہدے کی) پہلی شق میں لبنان پر حملہ روکنے اور اس کے دفاع کو شامل کیا۔

انہوں نے لبنانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: دشمن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نے اسے مراعات دینے کے علاوہ کیا حاصل کیا؟ جو کچھ مقاومت اور ایران کر رہے ہیں، اس سے استفادہ کریں۔ عظیم ایران کو دیکھیں جو لبنان کی خاطر آبنائے ہرمز کو بند کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha